• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

مجھے ٹرول کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائے گئے، نادیہ خان کا دعویٰ

شائع October 28, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی ٹرولنگ کے لیے دوسرے لوگوں اور ٹی وی چینلز نے پیسے لگائے تاکہ ان کے ٹی وی شوز ناکام ہوں۔

نادیہ خان نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اب وہ خود سے زائد العمر شخص کی جانب سے کہی گئی باتوں سے تنگ نہیں آتیں، انہوں نے سب کی باتیں سننا برداشت کرلی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حیران کن طور پر انہیں ان سے زائد العمر شخص بھی کہتے ہیں کہ وہ انہیں ٹی وی پر بچپن سے دیکھتے آ رہے ہیں۔

انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ ایک بزرگ شخص نے انہیں بتایا کہ وہ انہیں بچپن سے دیکھتے آ رہے ہیں، ساتھ ہی مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ ان کی والدہ نادیہ خان کے ساتھ ریڈیو پر کام کرتھیں جو اب انتقال کر چکیں۔

نادیہ خان کے مطابق بزرگ شخص کے دعوے سن کر وہ حیران رہ گئیں اور انہوں نے سوچا کہ وہ شاید ڈائناسور ہیں جو اب تک چلی آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ ایسی باتیں کہنے والے افراد سے ناراض نہیں ہوتیں، ان کی باتیں سن کر مسکرا دیتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے ڈراموں پر تبصرے کرنے کے شوز کو کافی پسند کیا جا رہا ہے، اداکار اور ہدایت کار تک ان کے شوز کو دیکھتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ڈراموں پر تبصرے کے ٹی وی شو سے بہتری ہی آئی ہے، خرابی کوئی نہیں آئی، البتہ ان کی تنقید پر بعض اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسرز برا مان جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تبصروں کے دوران زیادہ تر ہدایت کاروں، پروڈیوسرز اور ٹی وی چینل مالکان پر تنقید کرتی ہیں، تاہم بعض اوقات کچھ اداکاروں پر بھی بات کرلیتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کرنے، ان پر تنقید کرنے اور انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنانے کے لیے پیسے لگائے گئے۔

ان کے مطابق رمضان المبارک میں جب ان کا رمضان شو شروع ہوا تو انہیں اپنے سوشل میڈیا کے دوستوں نے بتایا کہ انہیں اور ان کے پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائے گئے ہیں اور متعدد اکاؤںٹس انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کل کے دور میں ایسا ہونا عام بات ہو چکی ہے، ایک ٹی وی چینل دوسرے چینل کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلواتا ہے، ایک کامیاب شو کو فلاپ بنانے کے لیے بھی مہم چلائی جاتی ہیں۔

نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں بدنام کرنے، ان کا شو کا ناکام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائے گئے اور انہیں بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ بھی اپنے خلاف منفی پروپیگنڈہ کو کم کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

اگرچہ نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں بدنام کرنے اور ٹرولنگ کا نشانہ بنانے کے لیے پیسے لگائے گئے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کےخلاف کس نے پیسے لگائے۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024