• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

لاہور: گھریلو ملازمہ پر مالکن کا بہیمانہ تشدد، سر کے بال کاٹ دیے

شائع November 3, 2024 اپ ڈیٹ November 3, 2024 04:26pm
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ملازمہ کو گھر پر موجود خاتون اور اس کے خاوند نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈان نیوز کے مطابق گھریلو ملازمہ کو کام ٹھیک نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام لگایا کہ گھر پر موجود خاتون اور ان کے خاوند نے مل کر اس پر تشدد کیا، اسے ڈنڈوں سے مارا گیا اور سر کے بال بھی کاٹے گئے۔

ملازمہ کے اہل خانہ کے مطابق تشدد سے لڑکی کے بازو، آنکھ اور کان متاثر ہوئے جبکہ سر کے پچھلے حصہ پر بھی تشدد کے نشان پائے گئے ہیں۔

متاثرہ لڑکی جڑانوالہ فصیل آباد کی رہائشی ہے، تشدد کے خلاف اہل خانہ نے تھانہ ڈیفنس سی میں درخواست جمع کروائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026