• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

شائع November 13, 2024 اپ ڈیٹ November 13, 2024 12:19pm
— فائل فوٹو: سول ایوی ایشن فیس بک
— فائل فوٹو: سول ایوی ایشن فیس بک

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے موسم کی تبدیلی کے دوران کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کی طرف سے جاری ہدایت نامے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان دنوں رات کے اوقات میں رن وے نمبر 25 ایل شبنم کے باعث گیلا ہو جاتا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ رن وے گیلا ہونے کی وجہ سے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کے دوران یہ صورتحال طیاروں کی پھسلن کا باعث بن سکتی ہے۔

اپنی ایڈوائزری میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں لازمی طور پر احتیاطی تدابیر اور اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026