• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm

گوگل میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

شائع November 29, 2024
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے باضابطہ طور پر صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کردی۔

گوگل کی جانب سے صارفین کی تمام طرح کی معلومات ڈیوائس سمیت گوگل کلاؤڈ اور دیگر جگہوں پر محفوظ کی جاتی رہی ہے۔

گوگل کی جانب سے لوکیشن ہسٹری کو 2023 میں گوگل کلاؤڈ کے بجائے صارف کی ڈیوائس میں محفوظ کرنا شروع کیا گیا تھا لیکن اب کمپنی نے ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کردی۔

گوگل کے مطابق صارفین کی گوگل میپس کی لوکیشن ہسٹری کو تین ماہ کے بعد ڈیلیٹ کردیا جائے گا، یعنی میپس پر صرف تازہ تین ماہ کی لوکیشن ہی موجود رہے گی، اگلے تین ماہ بعد پرانے تین ماہ کی لوکیشن غائب ہوتی رہے گی۔

گوگل نے مذکورہ فیصلے سے متعلق اپنی بلاگ پوسٹ سمیت صارفین کو بھیجی گئی ای میل میں بھی واضح کیا۔

خیال کیا جاتا رہا ہے کہ گوگل میپس میں لوکیشن ہسٹری کو محفوظ کیے جانے سے گوگل صارفین کی معلومات حاصل کرتا تھا، جسے وہ اشتہارات سمیت دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کرتا تھا لیکن اب کمپنی نے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

گوگل میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری یکم دسمبر 2024 سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024