• KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C

پی ٹی آئی کے سابق رہنما کے عمران خان پر سنگین الزامات

شائع December 15, 2024 اپ ڈیٹ December 15, 2024 10:03pm
جاوید بدر نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں کی جانے والی مالی بے ضابطگیوں کے ثبوت ایف آئی اے کو دے دیے ہیں—فوٹو:
جاوید بدر نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں کی جانے والی مالی بے ضابطگیوں کے ثبوت ایف آئی اے کو دے دیے ہیں—فوٹو:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جاوید بدر نے پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما جاوید بدر نے پارٹی کے دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کرپشن کیس کی پیروی دوبارہ شروع کرتے ہوئے بورڈ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کو درخواست بھیج دی۔

پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآڈینیٹر جاوید بدر نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایف آئی اے اور اُن پر کیس بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں کی جانے والی مالی بے ضابطگیوں کے ثبوت ایف آئی اے کو دے دیے ہیں۔

جاوید بدر نے مطالبہ کیا کہ کرکٹ بورڈ کا مالی ریکارڈ فوری ضبط کیا جائے اور الزام لگایا کہ پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیموں کے مالکان بانی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026