• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

لاہور: 7 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

شائع December 17, 2024 اپ ڈیٹ December 17, 2024 04:06pm
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

لاہور کے علاقے نشتر کالونی پولیس نے مقابلے کے بعد 7 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ‏پولیس کو 3 ملزمان کے متعلق شراب پی کر لوگوں کو تنگ کرنے کی کال موصول ہوئی، جس پر نشتر کالونی میں پٹرولنگ کرنے والی ٹیم فوری طور پر جائے واردات گلوکوٹ قبرستان پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے گرفتار کرکے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ‏زخمی ملزم علی حسنین 7 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب تھا ،‏گرفتار ملزم سے 30 بور پستول اور 3 بوتل شراب برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ‏ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026