راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، 9 افراد زخمی
راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔
ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس گئے ہیں جنہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین اور لیاقت حسین، سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔












لائیو ٹی وی