• KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C
  • KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C

جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 2 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ

شائع February 1, 2025
استغاثہ کی جانب سے ڈیجیٹل شہادت پر مشتمل 13 یو ایس بیز عدالت میں جمع کروائی گئیں —  فائل فوٹو: ڈان نیوز
استغاثہ کی جانب سے ڈیجیٹل شہادت پر مشتمل 13 یو ایس بیز عدالت میں جمع کروائی گئیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز

اڈیالہ جیل میں قائم راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 2 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کرلی گئیں، جس کے بعد مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق دوران سماعت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو عدالت میں پیش کیا گیا، جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

9 مئی کے روز نقصانات کے فوٹو بنانے والے پولیس کانسٹیبل عمران کی شہادت ریکارڈ کی گئی، پولیس کانسٹیبل عمران نے 9 مئی کے روز کی 15 تصاویر عدالت میں پیش کیں۔

جی ایچ کیو پر حملے میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا، ایس ڈی او بلڈنگ نے تخمینہ رپورٹ عدالت پیش کی، 7 لاکھ 80 ہزار روپے نقصان کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔

اضافی رپورٹس کی نقول مکمل نہ ہونے پر 2 گواہوں ریاض اور احمد یار کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا۔

استغاثہ کی جانب سے ڈیجیٹل شہادت پر مشتمل 13 یو ایس بیز عدالت میں جمع کروا دی گئیں، عدالتی حکم پر یو ایس بیز میں موجود ڈیجیٹل شہادت کمپیوٹر میں محفوظ کر لی گئی۔

فاضل جج نے کہا کہ جس ملزم کو ڈیجیٹل شہادت چاہیے ہو، وہ نقل اپلائی کر کے عدالت سے حاصل کر سکتا ہے۔

پی آئی ڈی، پیمرا، ایف ائی اے اور انٹرنل سیکیورٹی رپورٹ نہ مکمل ہونے پر ایس ایس پی اپریشن راولپنڈی کو نوٹس جاری کیے گئے۔ فاضل عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام اضافی رپورٹس کی نقول مکمل کر کے عدالت پیش کی جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025