• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

راولپنڈی: والدین کو آگ لگاکر قتل کرنیوالے بیٹے کو 2 بار عمر قید، 6 لاکھ جرمانے کی سزا

شائع February 1, 2025
— فائل فوٹو: کریٹیو کامنز
— فائل فوٹو: کریٹیو کامنز

راولپنڈی کی عدالت نے پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے والے بدبخت بیٹے کو سزا سنا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت نے محمد وسیم کو اپنے والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے کا مجرم قرار دے دیا، فاضل جج نے محمد وسیم کو 2 مرتبہ عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجرم قرار پانے والے محمد وسیم نے گھریلو رنجش کے بعد پیٹرول چھڑک کر اپنے والدین کو آگ لگا دی تھی۔

واقعے کا مقدمہ 2022 میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔

ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں لڑائی جھگڑوں، گھریلو تنازعات اور رنجش کے دوران ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔

فروری 2021 میں مانگا منڈی میں سنگدل ماں نے غربت کی وجہ سے اپنے 2 کمسن بچوں کو مبینہ طور پر جلادیا تھا۔

ڈان اخبار میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ مانگا منڈی کے کوٹ اسد اللہ گاؤں میں غربت کے باعث ایک خاتون نے اپنے دو کمسن بچوں کو جلایا۔

ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس کو آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد کوٹ اسد اللہ میں ایک تین مرلہ کے گھر کے کمرے سے 3 سالہ عبدالرحمٰن اور 4 سالہ فیضان کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025