• KHI: Clear 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات

شائع February 13, 2025
— فوٹو: لاہور ہائیکورٹ / ویب سائٹ
— فوٹو: لاہور ہائیکورٹ / ویب سائٹ

وزارت قانون و انصاف نے ہائی کورٹس کے قائم مقام چیف جسٹس کے نوٹی فکیشنز جاری کر دیے، جس کے مطابق جسٹس سردار سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس محمد اعجاز سواتی کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، جسٹس جنید غفار کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے سپریم کورٹ کے بطور ایکٹنگ جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک، ایک جج کا تبادلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کر دیا گیا تھا۔

جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ بلوچستان ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر لاہور ہائیکورٹ کے 15ویں سینئر جج تھے، جن کی تقرری 8 جون 2015 کو کی گئی تھی جبکہ وہ 62 سال کی عمر میں وہ 2 جولائی 2030 کو ریٹائر ہوں گے۔

تبادلے کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی کی جگہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینئر پیونی جج تعینات کرتے ہوئے بینچ نمبر 2 کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئین کے تحت ہائی کورٹ کے جج کو کسی دوسری ہائی کورٹ میں تبادلے کے بعد نیا حلف اٹھانا چاہیے، جس سے ان کی سنیارٹی رینکنگ متاثر ہونی چاہیے۔

جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ججز کے تبادلے سے رینک تبدیل نہیں ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025