• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C

غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا، ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے، طیب اردوان

شائع February 13, 2025
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

ترکیہ کے صدر نے کہا کہ غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا اور ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاکستان ترکیہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے جب کہ پاکستان اور ترکیہ کے کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں، پاک ترک 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رجب طیب ادرگان مسلم امہ کی آواز ہیں، ترک صدر نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھائی۔

دوسری جانب، ترکیہ کے صدر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے گا جب کہ مستقبل میں بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ تجارت کے فروغ کے لیے اہم ہے، اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان تجارت کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ترکیہ کے صدر نے کہا کہ غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا اور ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025