• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

اڈیالہ جیل میں قید منشیات کے مقدمے کا قیدی فرار، انتظامیہ کو خبر تک نہ ہوئی

شائع February 19, 2025
آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے ک اڈیالہ جیل سے فرار قیدی کو جلد دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا
— فائل فوٹو:
آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے ک اڈیالہ جیل سے فرار قیدی کو جلد دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا — فائل فوٹو:

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل انتظامیہ کی ایک اور مبینہ غفلت سامنے آگئی، قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جب کہ جیل انتظامیہ کو خبر تک نہ ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نعمان مسیح نامی قیدی منشیات کے مقدمے میں قید تھا، جو گزشتہ رات سے لاپتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان نامی قیدی عدالت جاتے ہوئے دیگر قیدیوں کے ساتھ فرار ہوا، اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے مؤقف جاننے کے لیے کئی بار رابطہ کیا، تاہم ان کا مؤقف سامنے نہیں آسکا۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس سلسلے میں تحقیقات مکمل کی جا رہی ہیں، اڈیالہ جیل سے فرار قیدی کو جلد دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2024 میں اسلام آباد میں قیدیوں کی وین سے 86 قیدی فرار ہوگئے تھے۔

29 اکتوبر 2024 کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے قیدیوں کی وین سے فرار ہونے والے 86 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔

انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) اسلام آباد میں قیدیوں کی وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 86 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی تھی۔

ملزمان کی جانب سے انصر کیانی، مرتضیٰ طوری اور مرزا عاصم بیگ عدالت میں پیش ہوئے تھے، ملزمان میں 2 ایم پی ایز، 34 پولیس اہلکار، 42 ریسکیو اہلکاروں سمیت 86 افراد نامزد تھے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے پر رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025