• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

بھارت-بنگلہ دیش میچ میں پاکستانی فین کو دبئی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ملی

شائع February 21, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

چیمپینز ٹرافی میں میزبان پاکستان کے ساتھ ناروا سلوک برقرار ہے، گزشتہ روز بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں پاکستانی فین کو دبئی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی فین پرچم نما کپڑے پہن کر آیا تھا، حکام نے پاکستانی پرچم نما ڈریس میں داخلے کی اجازت نہ دی۔

بعدازاں فین نے بلو شرٹ منگوائی، جسے پہن کر وہ اسٹیڈیم کے اندر داخل ہوئے، متاثرہ فین نے ڈان نیوز سے رابطہ کر کے کہا کہ پی سی بی اس پر ایکشن لے۔

متاثرہ فین شہباز نے بتایا کہ میرے پاس ٹکٹ موجود تھا پھر بھی اندر جانے نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لائیو کوریج کے دوران ٹورنامنٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، تاہم میچ کی براہ راست نشریات کے دوران کچھ لوگوں نے آئی سی سی کی اہم غلطی کی جانب نشاندہی کروائی۔

دراصل، آئی سی سی ایونٹس میں لائیو نشریات کے دوران براڈ کاسٹرز کی جانب سے ایونٹ کا لوگو نمایاں کیا جاتا ہے جس میں میزبان ٹیم کا نام ہمیشہ سے موجود ہوتا ہے لیکن بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ایسا نہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025