• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز کے اخباری اشتہار کےخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

شائع March 7, 2025 اپ ڈیٹ March 7, 2025 01:22pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے 60 صفحات کے اخباری اشتہار کے خلاف درخواست پر ڈی جی پی آر اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچڑ کی درخواست پر سماعت کی۔

اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 26 فروری کو سرکاری خزانے سے تمام اخبارات میں مریم نواز کا 60 صفحات کا اشتہار جاری ہوا۔

درخواست گزار نے استدعا کی مریم نواز کی 60 صفحات پر مشتمل اخباری اشتہار کو غیر قانونی قرار دیا جائے، مریم نواز کی سرکاری پیسے سے تشہیر کو روکا جائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اشتہاری مہم کی مد میں خرچ کی گئی رقم وصول کی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر ڈی جی پی آر اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں اپنی ایک سالہ کارکردگی کی تشہیر کے لیے اخبارات میں بڑے پیمانے پر اشتہارات دیے تھے جبکہ ایک قومی روزنامے نے 60 صفحات پر مشتمل ضمیمہ بھی شائع کیا تھا۔

اخبارات کی جانب سے پورے صفحے پر مشتمل حکومتی اشتہار شائع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اخبارات کی انتظامیہ اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی اخبارات میں تشہیری مہم پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026