چارسدہ میں افطار کے وقت جھگڑا، 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی

شائع March 10, 2025 اپ ڈیٹ March 10, 2025 10:50pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں افطاری کے وقت ہمسایوں کے درمیان تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقہ ترناب تھانہ کی حدود میں افطاری سے چند منٹ پہلے معمولی سے بات کو لے کر ہمسائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

معمولی سے تلخی پر شروع ہونے والی لڑائی خون کی ہولی میں اس وقت تبدیلی ہوگئی جب دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026