• KHI: Partly Cloudy 30.4°C
  • LHR: Rain 30.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.4°C
  • LHR: Rain 30.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

شائع اپ ڈیٹ
فائل فوٹو؛ ڈان
فائل فوٹو؛ ڈان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل(اتوار کو) ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

ابتدائی دو میچوں میں میزبان ٹیم نے بالترتیب 9 اور 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل کی تاہم تیسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر برتری کو کم کر دیا۔

پاکستان کو سلمان علی آغا لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا گیارہ بجے شروع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026