• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

شائع March 22, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع سوات میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کو ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026