اخبارات لگژری آئٹم بن جائیں گے: امیزن چیف

شائع September 26, 2013

26-09-13-newspapers-could-become-luxury-amazon-chief 670
امیزن کے چیف اور واشنگٹن پوسٹ کے مالک جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ یہ اندازہ نہیں کہ اس میں کتنا وقت لگے گا، لیکن شاید چند دہائیوں کے بعد اخبارات پرتعیش سامان کی مانند بن جائیں گے۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی

نیویارک سٹی: امیزن کے چیف ایگزیکٹیو  اور واشنگٹن پوسٹ اخبار کے نئے مالک جیف بیزوس نے کل بروز بدھ 25 ستمبر کو کہا ہے کہ کاغذ پر شایع ہونے والا اخبار ایک دن لگژری کا سامان بن جائے گا۔

جیف بیزوس نے این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”میں نہیں جانتا کہ مستقبل میں اس میں کتنے برس لگ جائیں گے، ہوسکتا ہے کہ کئی دہائیاں بیت جائیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کاغذ پر شایع ہونے والا اخبار ایک پُرتعیش چیز بن جائے گا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”کچھ لوگ آج بھی گھوڑے رکھتے ہیں، لیکن اس پر سوار ہوکر وہ اپنے آفس نہیں جاتے۔“ یہ بات انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہی کہ کیا وہ یہ تصور کرتے ہیں کہ واشنگٹن پوسٹ جسے انہوں نے گزشتہ مہینے خریدا ہے، زیادہ عرصے شایع نہیں ہوسکے گا۔

امیزن کے بانی نے میڈیا کی دنیا کو اس وقت ہلا کر رکھ دیا تھا، جب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ واشنگٹن پوسٹ کو 250 ملین ڈالرز میں خرید رہے ہیں۔ یوں انہوں نے اس اخبار پر کئی دہائیوں سے جاری گراہم فیملی کے تسلط کا خاتمہ کردیا۔جنہوں نے واٹر گیٹ اسکینڈل اور اس طرز کی کئی غیرمعمولی واقعات کی خبریں شایع کرکے اخباری صنعت کی تاریخ کو  بدل ڈالا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025