• KHI: Sunny 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Sunny 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

لاہور:پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف آپریشن، سیکڑوں قابضین بے دخل

شائع April 13, 2025
— فائل فوٹو: پنجاب یونیورسٹی فیس بک
— فائل فوٹو: پنجاب یونیورسٹی فیس بک

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہاسٹلز میں غیر قانون طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں غیرقانونی قابضین کو نکال دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پنجبا یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی الاٹیز کے اخراج سے ہاسٹلز میں 600 طلباء کے لئے گنجائش پیدا ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز سے محروم مارننگ کے 300 طلبہ کو ہاسٹلز الاٹ کر دیے جبکہ ہاسٹل سے محروم دور دراز علاقوں سے وابستہ 300 مزید مارننگ کے طلبہ کو ہاسٹل دیں گے۔

ترجمان کے مطابق ہاسٹل سے محروم مارننگ کے طلبہ کی الاٹمنٹ کے لیے ہفتے اور اتوار کو بھی دفاتر کام کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز پر قابض غیرقانونی افراد یونیورسٹی میں نقض امن کا باعث تھے، غیر قانونی قابضین کے کمروں سے آپریشن کے دوران شراب اور آئس برآمد ہوئی، سب جانتے ہیں شراب اور منشیات برآمد ہونے والے کمرے کن تنظیموں کے زیر قبضہ تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025