• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

لاہور: شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

شائع April 15, 2025 اپ ڈیٹ April 15, 2025 02:27pm
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور اقبال ٹاون کی رہائشی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اعتماد حاصل کیا اور تنہائی میں ملنے کے لیے بلایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے مقامی ہوٹل میں بلا کر نشہ آور چیز دی اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026