ہانیہ عامر ’سردار جی 3‘ میں نظر آئیں گی، اداکار ناصر چنیوٹی کا دعویٰ

شائع April 19, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پنجابی کامیڈین و اداکار ناصر چنیوٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر بھی ان کے ہمراہ بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ میں اہم کردار میں دکھائی دیں گی۔

گزشتہ چند ماہ سے خبریں ہیں کہ ہانیہ عامر بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ میں دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ نظر آئیں گی، تاہم اس حوالے سے اداکارہ اور دلجیت دوسانجھ نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق دونوں نے کینیڈا اور برطانیہ سمیت دیگر مقامات پر ’سردار جی تھری‘ کی شوٹنگ کرالی ہے، تاہم اس حوالے سے ہانیہ عامر نے کبھی کوئی بات نہیں کی۔

اب پنجابی کامیڈین و اداکار ناصر چنیوٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھی ’سردار جی تھری‘ میں نظر آئیں گے جب کہ ہانیہ عامر بھی فلم میں اہم کردار میں دکھائی دیں گی۔

مقامی صحافی سے پنجابی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر چنیوٹی نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ عامر بھارتی پنجابی فلم میں مختصر نہیں بلکہ اہم کردار میں نطر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر پاکستان کی سپر اسٹار ہیں، وہ یہاں کی ہیروئن ہیں، وہ کیسے عام کردار میں نظر آئیں گی۔

ان کے مطابق وہ اداکارہ کے کردار کے حوالے سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کرنا چاہتے، تاہم اداکارہ اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہانیہ عامر نے اچھے انداز میں پنجابی بولی، دیکھنے والے ان کی پنجابی زبان سن کر دنگ رہ جائیں گے۔

ناصر چنیوٹی کے مطابق جون 2024 میں ’سردار جی تھری‘ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ دیگر چند ایک بھارتی پنجابی فلموں میں بھی نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025