• KHI: Partly Cloudy 30°C
  • LHR: Clear 38.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 30°C
  • LHR: Clear 38.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.1°C

محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ تک کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا

شائع April 20, 2025 اپ ڈیٹ April 20, 2025 11:21am
—  فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا جبکہ زیادہ نمی کے باعث گرمی کی شدت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر کے درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری تک اضافہ ہوسکتا ہے، چاروں دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، تاہم زیادہ نمی کی وجہ سے درجہ حرارت کی شدت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، آج سے 23 اپریل کے دوران شہرمیں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے، منگل اور بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر علاقوں میں 24 اپریل سے ایک بار پھر ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو براہ راست دھوپ سے بچنے، پانے کے زیادہ استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026