• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شائع April 21, 2025 اپ ڈیٹ April 21, 2025 11:32am
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی دورے میں چین کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے — فوٹو: ڈان نیوز
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی دورے میں چین کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے — فوٹو: ڈان نیوز

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لا افسران اور وکلا شریک ہوئے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی دورہ چین پر موجود ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) عدالتی کانفرنس میں وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ایس سی او عدالتی کانفرنس کل سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہوگی۔

وفد میں جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، ضلعی عدلیہ کے 2 ججز بھی شامل ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان، سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل وزیر وفد کا حصہ ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان چین کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ایران اور ترکیہ کے ججز کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان ایک خصوصی دعوت پر ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔

چیف جسٹس ترکیہ کی آئینی عدالت کی 63ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026