خدا کی قسم کوئی میک اپ پروسیجر نہیں کروایا، 6 کلو وزن بڑھایا ہے، کومل میر
اداکارہ کومل میر نے اپنا وزن بڑھنے اور خود پر پلاسٹک اور میک اپ سرجریز کروانے کے الزامات کے بعد وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم انہوں نے کوئی پروسیجر نہیں کروایا، البتہ انہوں نے ڈیڑھ ماہ کے اندر 6 کلو وزن بڑھا لیا۔
کومل میر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے وزن بڑھنے اور خود پر تنقید پر بھی کھل کر بات کی اور شکوہ کیا کہ جب ان کا وزن کم تھا، تب بھی ان پر تنقید کی جاتی تھی اور جب انہوں نے وزن بڑھایا، تب بھی ان کی جسامت کو تنقید ہوئی۔
ان کے مطابق وہ پہلے انتہائی پتلی تھیں، ان کا وزن کم تھا، وہ انڈر ویٹ تھیں، ہر کوئی انہیں کچھ وزن بڑھانے کا مشورہ دیتا تھا، یہاں تک کہ ساتھی اداکار بھی انہیں کچھ وزن بڑھانے کا کہتے تھے۔
کومل میر نے کہا کہ لوگوں اور ساتھی اداکاروں کے مشورے کے بعد انہوں نے ویسے بھی وزن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا تھا، اس لیے انہیں جب ایک کردار کی پیش کش ہوئی تو انہوں نے فوری طور پر وزن بڑھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک کردار کے لیے وزن بڑھایا، جس سے لوگوں کو لگا کہ انہوں نے میک اپ اور پلاسٹک سرجریز یا پروسیجرز کروائے ہیں لیکن ایسا نہیں۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے ڈیڑھ سے دو ماہ کے اندر بہت جلد ہی 6 کلو وزن بڑھایا تو لوگ حیران رہ گئے، اس وجہ سے ان پر تنقید بھی ہوئی اور اچانک انٹرنیٹ صارفین کی توجہ بھی ان پر گئی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کوئی میک اپ پروسیجر نہیں کروایا، جن لوگوں کو ان کے ابھرے ہوئے گال نظر آ رہے ہیں، وہ لوگ ان کی ٹھوڑی کے نیچے گلے کا ابھرا ہوا گوشت بھی دیکھیں، اگر انہوں نے پروسیجر کروایا ہوتا تو گلے سے گوشت نہیں لٹک رہا ہوتا۔
کومل میر نے خدا کی قسم اٹھاکر کر کہا کہ انہوں نے کوئی پروسیجر نہیں کروایا لیکن لوگوں کی تنقید کے بعد اب وہ سوچتی ہیں کہ وہ کچھ نہ کچھ کروالیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب نہ صرف شوبز شخصیات بلکہ عام افراد نے میک اپ پروسیجرز کروا رہے ہیں۔
ان کے مطابق ایک بار وہ کلینک گئیں تو وہاں گھریلو خواتین بہت سارے بلز ادا کرتی دکھائی دیں، جس کا مطلب ہے کہ انہوں نے بیک وقت بہت سارے پروسیجرز کروائے اور ایسا کرنا کوئی غلط کام نہیں۔
کومل میر کا کہنا تھا کہ میک اپ پروسیجرز کروانا غلط نہیں لیکن انہوں نے کوئی پروسیجر نہیں کروایا، البتہ انہوں نے کم وقت میں 6 کلو وزن بڑھایا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں کومل میر نے تسلیم کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز دیکھ کر انہیں بعض مرتبہ کام ملتا ہے اور زیادہ فالوورز کا انہیں فائدہ بھی ہوا ہے۔












لائیو ٹی وی