لاہور ہائیکورٹ: 6 کروڑ کے غبن میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم کے فرار کی کوشش ناکام

شائع April 23, 2025
ملزم ادریس کے خلاف فیصل آباد پولیس نے کروڑوں کے غبن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے
— فائل فوٹو:
ملزم ادریس کے خلاف فیصل آباد پولیس نے کروڑوں کے غبن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے — فائل فوٹو:

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس نے 6 کروڑ کے غبن کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم ادریس کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کیس کی سماعت کی، مدعی مقدمہ کے وکیل چوہدری امین رحمت نے دلائل دیے کہ ملزم نے کاروباری لین دین میں 6 کروڑ روپے کی رقم ہڑپ کرلی۔

وکیل نے کہا کہ ملزم کے خلاف پہلے سے متعدد مقدمات درج ہیں۔

عدالت عالیہ پنجاب نے دائل سننے کے بعد کاروباری لین دین میں شہری کی 6 کروڑ کی رقم ہڑپ کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج کردی۔

ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، جسے پولیس اہکاروں نے ناکام بنا دیا۔

پولیس نے ملزم ادریس کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 جون 2025
کارٹون : 13 جون 2025