• KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm
  • KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm

توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ کروانے کا حکم جاری

شائع April 28, 2025
حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت میں پرانے مقدمات زیر سماعت تھے، اس لیے جیل ٹرائل ممکن نہیں تھا
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت میں پرانے مقدمات زیر سماعت تھے، اس لیے جیل ٹرائل ممکن نہیں تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آج عدالت میں پرانے مقدمات زیر سماعت تھے، اس لیے جیل ٹرائل ممکن نہیں تھا، جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیکل معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوبارہ میڈیکل معائنہ کرایا جائے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ طبی معائنہ پمز ڈاکٹر اور ذاتی ڈاکٹرز کی ٹیم سے کرایا جائے، ذاتی ڈاکٹرز میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈینٹسٹ ثمینہ نیازی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025