• KHI: Maghrib 7:21pm Isha 8:50pm
  • LHR: Maghrib 7:07pm Isha 8:46pm
  • ISB: Maghrib 7:18pm Isha 9:02pm
  • KHI: Maghrib 7:21pm Isha 8:50pm
  • LHR: Maghrib 7:07pm Isha 8:46pm
  • ISB: Maghrib 7:18pm Isha 9:02pm

نوشکی: آئل ٹینکر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی، 23 شدید زخمی کراچی منتقل

شائع April 29, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی، 70 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ روز آئل ٹینکر دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والے تمام افراد کو کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹینکر ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرا شخص آج دم توڑ گیا۔

حادثے کے 70 زخمیوں میں سے 46 زخمی کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 23 شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا، کراچی لائے گئے 17 زخمی لیاقت نیشنل ہسپتال جبکہ 6 زخمی پٹیل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

قبل ازیں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا اور حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے مکمل علاج معالجے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوشکی میں تیل بردار ٹینکر پھٹنے کا سانحہ افسوسناک ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز نوشکی روانہ کی گئیں، ماضی کی غفلتوں سے محکمہ صحت متاثر ہوا،محکمہ صحت کو جدید سہولتوں سے آراستہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندرون بلوچستان تمام اضلاع میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوشکی حادثے کے فوری رد عمل میں ہنگامی اقدامات اور طبی خدمات کی فراہمی پر اظہار اطمینان کیا۔

کارٹون

کارٹون : 11 جون 2025
کارٹون : 10 جون 2025