• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

شائع April 29, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو پیش کیا گیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کے بعد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کا 6 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے وکیل نے اپنی موکلہ کو رہا کرنے کی استدعا کر رکھی تھی، صنم جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید اور ان کے شوہر کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی متحرک کارکن صنم جاوید اور اس کے خاوند کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025