فضائی حدود کی 3 گھنٹے بندش، گلگت اسکردو کیلئے پی آئی اے کی 6 پروازیں متاثر
قومی ایئرلائن پی آئی اے کی گلگت اسکردو کے لیے پروازیں کچھ گھنٹے تعطل کے بعد دوبارہ بحال کردی گئیں، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے فضائی حدود بند رہنےکی وجہ سے گلگت اسکردو پروازیں منسوخ کی گئیں تاہم فضائی حدود کھلنے پر تمام پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پی آئی اے کی گلگت اسکردو کے لیے پروازیں کچھ گھنٹے تعطل کے بعد دوبارہ بحال کردی گئیں۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کے مطابق 3 گھنٹے فضائی حدود بند رہنےکی وجہ سے گلگت اور اسکردو پروازیں منسوخ کی گئیں، تاہم فضائی حدود کھلنے پر تمام پروازیں بحال کردی گئی ہیں اور فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
اس سے قبل پی آئی اے کی اسلام آباد سےگلگت کی پرواز پی کے 601، پی کے 605، پی کے 603 اور اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 451، گلگت سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 602، گلگت سے اسلام آباد کی پرواز 604 منسوخ کی گئی تھیں، تاہم فضائی حدود کھلنے پر تمام پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔
دریں اثنا، ایئر بلیو کی اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی اے 251 اور واپس آنے والی پرواز 252 آپریٹ کی گئی۔