• KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

کراچی : ہیوی ٹریفک کے ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

شائع April 30, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق اور تیسرا اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شہر قائد میں بھاری گاڑیوں سے ہونے والے حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اور ان خونی حادثات میں روزانہ ہی شہری جانوں سے محروم ہورہے ہیں۔

سکھن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عدیل شاہ نے ڈان کو بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی شب پیش آیا تھا، جب بھینس کالونی میں نورانی ہوٹل کے قریب روڈ نمبر 10 پر موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس پر تین افراد سوار تھے۔

اس تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوا تینوں نوجوان شدید زخمی ہوئے، انہیں فوری طور پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 27 سالہ شایان اور 22 سالہ منیب کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

ایس ایچ او عدیل شاہ نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والا تیسرا شخص، جس کا نام داؤد ہے، اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہو گیا۔

حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ٹرک وہیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ پولیس نے ٹرک کو ضبط کر لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025