کسی بھی جارحیت کا جواب دینا پاکستان کے ڈی این اے میں ہے، سینئر برطانوی سفارتکار
سابق سینئر برطانوی سفارت کار نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے مابین ممکنہ کشیدگی کے بارے میں فکرمند ہیں، جو تیزی سے پھیل سکتی ہے۔
ٹم ولاسی ولسی، جو 1990 کی دہائی میں پاکستان میں تعینات تھے، اور اب کنگز کالج لندن میں وزیٹنگ پروفیسر ہیں، بی سی سی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حملے کا بھرپور دفاع کیا، جس میں مبینہ طور پر دہشتگرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم ان حملوں میں عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینا پاکستان کے ڈی این اے میں ہے۔
ولاسی ولسی نے کہا کہ پاکستان بھارت کی سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بنائے گا، شبہ ہے کہ وہ فوجی مقامات پر حملہ کرسکتے ہیں، لیکن اس سے بھی بھارت میں جذبات بھڑک جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوابی حملے کے بعد صورت حال تیزی سے پیچیدگی کی جانب جائے گی، اور کشیدگی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوگا۔












لائیو ٹی وی