سندھ ہائیکورٹ کے جج کی جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس سننے سے معذرت
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آغا فیصل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس ڈسچارج کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آغا فیصل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت سے انکار کر دیا اور کیس ڈسچارج کر دیا۔
جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس میرے روسٹر میں نہیں ہے اس لیے سماعت نہیں کرسکتا، کیس متعلقہ بینچ میں سماعت کے لیے لگایا جائے۔
وکیل کراچی یونیورسٹی نے کہا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس میں کراچی یونیورسٹی کی درخواستوں پر تحریری جواب جمع کرا چکی ہے۔
وکیل جامعہ کراچی نے کہا کہ عدالت عالیہ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سنڈیکیٹ کمیٹی کو کارروائی سے روک رکھا ہے۔
سندھ ہائی کورت نے مزید کارروائی نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔













لائیو ٹی وی