بھارتی وزیر نے فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو دہشتگردوں کی بہن قرار دیدیا

شائع May 14, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مودی سرکار مسلم دشمنی میں اندھی ہوگئی، بی جے پی کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی مسلمان افسر کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کرنل صوفیہ قریشی نے آپریشن سندور کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنسز میں بھارتی بری فوج کی نمائندگی کرتے ہوئے پاک فوج کے ہاتھوں بھارت کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔

مدھیہ پریش کے وزیر وجے شاہ کو مسلمان فوجی افسر کی جانب سے فرائض انجام دہی ایک آنکھ نہیں بھائی اور انہوں نے کرنل صوفیہ کوہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور انہیں دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا۔

وجے شاہ نے کہا کہ ’انہوں نے کپڑے اتار اتار کے ہمارے ہندوؤں کو مارا، اور مودی جی نے ان کی بہن کو ان کی ایسی تیسی کرنے بھیجا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اب مودی جی کپڑے تو اتار نہیں سکتے تھے، اس لیے ان کے سماج کی بہن کو ہی بھیجا کہ تم نے اگر ہماری بہنوں کو بیوہ کیا ہے تمہارے سماج کی بہن آکر تمہیں ننگا کرے گی‘

کانگریس نے کرنل صوفیہ پر تنقید کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے وجے شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

کانگریس کے کارکنوں نے وجے شاہ کےگھر کے باہر احتجاج کیا اور ان کے نام کی تختی پر سیاہی پھیر دی۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025