مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت بڑھ گئی
ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط خالص سونے کا بھاؤ 2 ہزار 400 روپے اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 58 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار 34 روپے کا ہو گیا۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 33 روپے بڑھ کر 3 ہزار 410 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 28 روپے اضافے سے 2 ہزار 923 روپے میں فروخت ہوئی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 201 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل خالص سونے کے دام 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ہو گئے تھے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 772 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے میں فروخت ہوا تھا۔