• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

ٹائٹن آبدوز سانحہ: نیٹ فلکس کی سنسنی خیز فلم ریلیز کیلئے تیار

شائع May 23, 2025
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیٹ فلکس نے ٹائٹن آبدوز سانحے پر مبنی اپنی نئی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشن گیٹ ڈیزاسٹر‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے جلد ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ دستاویزی فلم اسٹوری سنڈیکیٹ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے اور اس کی ہدایت کاری مارک مونرو نے دی ہے۔

فلم میں اُن غلط فیصلوں اور مبینہ بدانتظامیوں کا جائزہ لیا گیا ہے جو اس افسوسناک سانحے کا سبب بنے۔

فلم کے مرکزی کردار اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش ہیں، جو اس حادثے میں دیگر چار افراد کے ساتھ ہلاک ہوگئے تھے۔

دستاویزی فلم میں اسٹاکٹن رش کی شخصیت اور ان کے طرز عمل کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے اور بعض افراد نے انہیں ’بارڈر لائن سائیکوپیتھ‘ قرار دیا ہے۔

فلم میں سابق ملازمین کی گواہیوں، آڈیو ریکارڈنگز اور ویڈیوز کے ذریعے ان تکنیکی خامیوں اور متنازع فیصلوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو اس سانحے کی بنیاد بنے۔

نیٹ فلکس کے مطابق ’ٹائٹن: دی اوشن گیٹ ڈیزاسٹر‘ کا پریمیئر 6 جون کو ٹریبیکا فیسٹیول میں ہوگا، جس کے بعد فلم 11 جون سے دنیا بھر میں نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔

ٹائٹن آبدوز واقعہ کیا تھا؟

19 جون 2023 کو ٹائٹینک جہاز کی باقیات کو دیکھنے کے لیے جانے والی 21 فٹ کی چھوٹی آبدوز گہرے سمندر میں گئی تھی، سمندر میں جانے کے ایک گھنٹے اور 45 منٹ بعد ٹیم کا آبدوز سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جو شمالی بحر اوقیانوس کی سطح سے دو میل (تقریباً چار کلومیٹر)گہرائی میں موجود تھی۔

ٹائٹن نامی آبدوز امریکا میں قائم کمپنی اوشن گیٹ ایکسپیڈیشن چلاتی ہے، جس کی خصوصیات کے مطابق اسے 96 گھنٹے تک زیر آب رہنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

آبدوز میں اینگرو کارپوریشن کے وائس چیئرمین اور پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد، ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان، برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ، فرانسیسی ایکسپلورر پال ہنری نارجیولٹ اور اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش سوار تھے۔

آبدوز کی تلاش کے لیے امریکی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا جو 5 روز تک جاری رہا، پانچ روز بعد امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ لاپتا آبدوز ٹائٹن کی تلاش کے دوران سمندر کی تہہ میں ٹائٹینک کے قریب سے کچھ ملبہ ملا ہے۔

جس کے بعد آبدوز کی مالک کمپنی اوشن گیٹ نے اس میں سوار 2 پاکستانیوں سمیت پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025