پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی
پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے کھلاڑی کو شکست دی۔
ایڈیلیڈ میں ایونٹ کے فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کیا۔
ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والے اشعب کی کامیابی کا اسکور 8-11، 10-12 اور 9-11 رہا۔
مجموعی طور پر اشعب عرفان کا یہ چھٹا ٹائٹل ہے جب کہ چیمپئن شپ جیتنے پر اشعب کو 2 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی دی گئی۔