کراچی: تاجروں کا شاہین کمپلیکس کے سامنے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج
تاجر تنظیموں نے شاہین کمپلیکس کے سامنے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک معطل ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق رہائشی علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کے بعد مارکیٹوں و دیگر تجارتی مراکز پر بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف کراچی کے تاجروں نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا، جس میں تاجر تنظیموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تاجروں کے احتجاج کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
احتجاجی تاجروں کا کہنا تھا کہ باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی چوروں کی طرح کئی کئی گھنٹوں تک کراچی کی مختلف مارکیٹس میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
تاجروں نے کے الیکٹرک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ بند نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار مختلف علاقوں تک بڑھادیا جائے گا۔
دریں اثنا، ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ جامع کلاتھ اور ملحقہ علاقوں میں معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے، ان علاقوں کے صارفین پر واجب الادا رقم 9 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے، علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔













لائیو ٹی وی