• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے، لیکن کرنے نہیں دیا گیا، بیٹی کا شکوہ

شائع May 28, 2025 اپ ڈیٹ May 28, 2025 03:59pm
ڈاکٹر دینا خان نے اپنے والد کی ملک و قوم کی خدمت کے بارے میں بتایا
—فوٹو: ڈان نیوز
ڈاکٹر دینا خان نے اپنے والد کی ملک و قوم کی خدمت کے بارے میں بتایا —فوٹو: ڈان نیوز

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی داکٹر دینا خان نے کہا ہے کہ ان کے والد پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں وہ سب کرنے نہیں دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں یوم تکبیر کے موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان میں تقریب کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

محسن پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر دینا خان نے گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف اپنے والد کی ملک و قوم کی خدمت کے بارے میں بتایا بلکہ ان کی زندگی کی چند مخفی باتوں سے بھی روشناس کروایا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری آزادی ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کی بدولت ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ کام کرنے والے اور ان سے آشنا دیگر سینئر انجینئرز نے انہیں وقت کا ولی قرار دیا تھا۔

داکٹر دینا خان نے کہا کہ والد کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی زندگی سے نہیں بلکہ انسانیت اور اپنےملک سے پیار تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026