• KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو ایوارڈز سے نواز دیا

شائع May 29, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود پاکستانی سفارتی مشن نے اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو خصوصی ایوارڈز سے نواز دیا۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اس وقت اپنی آنے والی فلم ’لو گُرُو‘ کی بین الاقوامی پروموشن میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں وہ یو اے ای بھی گئے۔

فلم پروموشن کے دوران ہی یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارت خان نے دونوں اداکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اور اس دوران دونوں کو اعزازی ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے اعزاز میں سفارت خانے کی جانب سے دی گئی دعوت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کا شکریہ بھی اداکیا۔

تقریب کے دوران یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتی مشن کے دیگر عملے کے ارکان سمیت معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاکستان میں یو اے ای کی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دونوں اداکاروں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر نے دونوں اداکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے نہ صرف ٹیلی وژن بلکہ سینما انڈسٹری کی بحالی کے لیے بھی کردار ادا کیا۔

تقریب کے دوران سفارتی عملے اور دیگر شخصیات نے اداکاروں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے متحدہ عرب امارات سے قبل امریکا اور برطانیہ میں بھی فلم پروموشن کی متعدد تقریبات میں شرکت کی، جہاں سے ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔

دونوں کی فلم ’لو گُرُو‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی، ان کی فلم کا مقابلہ فیصل قریشی اور سونیا حسین کی ہارر فلم ’دیمک‘ سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025