• KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm
  • KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm

یوٹیوب میں گوگل لینز کے فیچر کی آزمائش

شائع May 30, 2025
—فائل فوٹو: سوشل سموسہ
—فائل فوٹو: سوشل سموسہ

یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹس ویڈیوز دیکھنے کے دوران گوگل لینز کے ذریعے ویڈیو میں موجود اشیاء، مقامات یا متن کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔

گوگل لینز ایک ایسا آلہ ہے جو کیمرے یا اسکرین پر موجود اشیاء کو پہچان کر ان کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

تاہم، اب یہ ٹیکنالوجی یوٹیوب شارٹس میں بھی شامل کی جارہی ہے، جس سے صارفین ویڈیو دیکھتے ہوئے کسی بھی منظر یا چیز کے بارے میں جان سکیں گے۔

یوٹیوب کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے، سب سے پہلے یوٹیوب ایپ میں کوئی شارٹ ویڈیو چلائیں، ویڈیو کو روکیں اور اوپر موجود ’لینز‘ بٹن پر ٹیپ کریں۔

اس کے بعد اسکرین پر موجود کسی بھی شے کو دائرہ بنا کر، ہائی لائٹ کرکے یا ٹیپ کرکے منتخب کریں اور آخر میں گوگل لینز اس شے کے بارے میں معلومات، تصاویر یا متعلقہ نتائج ویڈیو کے اوپر ظاہر کردے گا۔

صارفین اس کی مدد سے ویڈیو دیکھتے ہوئے کسی بھی شے کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرسکیں گے، متن کا ترجمہ یا کسی بھی مقام کی شناخت کرسکیں گے اور اس تجربے کی مدد سے ویڈیو کو زیادہ اچھے سے سمجھ سکیں گے۔

یہ خصوصیت ابتدائی طور پر بیٹا ورژن میں متعارف کرائی جارہی ہے اور تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025