کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق

شائع May 31, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (جنوبی) سید اسد رضا نے ڈان ڈیجیٹل کو بتایا کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں علی الصبح ایک گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ بائیکیا رائیڈر خیابان نشاط کراسنگ سے گزر رہے تھے، جب ایک اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے، انہیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے گاڑی کو ضبط کر لیا ہے اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

درخشاں تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) شاہد تاج نے بتایا کہ متوفی کے ورثا اور ملزم عدالت سے باہر تصفیہ کر چکے، اور انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص کا تعلق ایک بااثر خاندان سے بتایا گیا ہے۔

ایک اور واقعے میں قیوم آباد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایچ او کورنگی محمد علی نیازی نے ڈان ڈیجیٹل کو بتایا کہ ٹینکر نے جام صادق برج پر موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، اسے شدید چوٹیں آئیں اور انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک بھاری گاڑی ضبط کر لی گئی۔

لانڈھی میں ایک اور حادثے میں ایک ٹریلر کی ٹکر سے ایک شخص کو مار ڈالا، ملیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) منصور گلزار بوزدار کے مطابق متوفی ایک سرکاری کالج میں لیکچرر تھے، انہیں انسٹی ٹیوٹ جاتے ہوئے فیوچر کالونی میں ایک ٹریلر نے انہیں ٹکر مار دی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ انہیں جے پی ایم سی منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ علاج کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایس پی نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، جسے پولیس نے ضبط کر لیا تھا ، ایس پی نے مزید کہا کہ متاثرہ کے بھائی کی شکایت پر ڈرائیور کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کی گئی ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025