معاشی تھنک ٹینک نے پراپرٹی سیکٹر کی بحالی کی سفارشات پیش کردیں
معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے پراپرٹی سیکٹرکی بحالی کی سفارشات پیش کردیں، حکومت کوبجٹ میں ٹرانزیکشن ٹیکسزکا بوجھ دو سے ڈھائی فیصد کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے پراپرٹی سیکٹرکی بحالی کی سفارشات پیش کرتے ہوئے بجٹ میں ٹرانزیکشن ٹیکسزکا بوجھ 2 سے2.5 فیصد کرنےکی تجویز پیش کی ہے۔
تھنک ٹینک اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ بجٹ میں جائیداد کی فروخت پر ٹیکسز 1.5 سے 2 فیصد کیےجائیں، اس وقت جائیداد کی فروخت پر ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے، جائیداد کی خریداری پر ٹیکسز ختم کیے جائیں،جن کی شرح اس وقت 3 سے 4 فیصد ہے۔
تھنک ٹینک نے قرار دیا ہے کہ تعمیرات کے شعبے پر ایڈوانس اور سیلز ٹیکس ختم کیا جائے اور ریئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے سیکشن 7 ای کو آسان کیاجائے جبکہ دوسرے شیڈول میں سیکشن 9 اے کو بحال کیا جائے۔
تھنک ٹینک نے پاکستان ریئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی بھی سفارش کردی، تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ پراپرٹی سیکٹر پرٹیکسزکا بوجھ11 فیصد تک پہنچ چکا ہے، پراپرٹی سیکٹرکی بحالی سے 10سے12 ارب ڈالرز کاسرمایہ بیرون ملک جانےسے روکاجاسکتا ہے۔










لائیو ٹی وی