• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

پاکستان کی پہلی خلائی تھیم پر مبنی فلم ’جہاں اور بھی ہیں‘ کی ریلیز کا اعلان

شائع June 1, 2025
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی پہلی خلائی تھیم پر مبنی ٹیلی فلم ’جہاں اور بھی ہیں‘ کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

فلم کا پریمیئر اسلام آباد میں واقع آئی ایس ٹی (انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی) میں منعقد ہوا، جس میں فلم کے مرکزی اداکار آمنہ الیاس اور دانیال راحیل سمیت فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

فلم کی کہانی ایک سائنس پروفیسر کے گرد گھومتی ہے، جو برسوں کی تحقیق کے بعد اپنے آبائی گاؤں واپس آتی ہیں، اس دوران وہ ایک ممکنہ قدرتی آفت کی پیش گوئی کرتی ہیں اور اس سے بچاؤ کے لیے عملی اقدامات کرتی ہیں۔

فلم میں خلائی سائنس، ماحولیاتی تبدیلی اور سائنسی شعور جیسے اہم موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

مرکزی کردار میں آمنہ الیاس نے ایک سائنسدان کا کردار ادا کیا ہے جو ایک سائنسدان کی حیثیت سے اپنے گاؤں میں واپس آتی ہیں۔

فلم کی پروڈکشن میں جدید ٹیکنالوجی اور خصوصی بصری اثرات کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ خلائی ماحول کو حقیقت کے قریب تر پیش کیا جاسکے۔

فلم کی ٹیم نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ’جہاں اور بھی ہیں‘ کو 5 جون 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025