رواں سال حج ادا کرنے والی شوبز شخصیات
ہر سال کی طرح اس بار بھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چند مشہور شخصیات حج کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رُکن ہے، تمام مسلمانوں کو جو اس کی استطاعت رکھتے ہیں ان کو زندگی میں ایک بار حج کرنے کا حکم دیا گیا ہے، یہ وہ وقت ہے جب مشہور شخصیات، حکمران اور عام لوگ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے سامنے متحد ہوکر کھڑے ہوتے ہیں۔
دیگر سالوں کی طرح اس سال بھی دُنیا بھر سے لاکھوں مسلمان ایک بار پھر حج کے لیے جمع ہوئے ہیں جن میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔
وسیم بادامی اور نبیل ظفر
ٹی وی میزبان وسیم بادامی اور اداکار نبیل ظفر حج کی ادائیگی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔
وسیم بادامی نے سوشل میڈیا پر اداکار نبیل ظفر کے ہمراہ جہاز میں بیٹھے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ حج کے مقدس فریضے کو ادا کرنے کے لیے روانہ ہورہے ہیں، سب لوگ دعاؤں میں رہیں گے اور ہمارے لیے بھی دعا کیجیے گا کہ اللہ ہمارا سفر آسان بنائے۔
ویڈیو میں نبیل ظفر نے کہا کہ سب لوگ دعا کیجیے گای اللہ تعالیٰ ہمارا سفر آسان کرے اور ہم آپ کی آسانیوں کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
جنت مرزا اور علشبہ انجم
معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا، اپنی بہن ٹک ٹاکر علشبہ انجم اور والدین کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔
جنت مرزا نے اس بابرکت سفر کے آغاز سے قبل اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
علشبہ انجم کی جانب سے بھی اس بابرکت سفر کے آغاز سے قبل اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔













لائیو ٹی وی