• KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

شائع June 2, 2025 اپ ڈیٹ June 5, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 6 سے 9 جون تک چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون بروز جمعہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی، کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند 28 مئی کو نظر آیا تھا، یکم ذوالحجہ 29 مئی کو تھی اور اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025