• KHI: Partly Cloudy 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

شدید گرمی کے دوران 16، 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر شرجیل میمن کے الیکٹرک پر برس پڑے

شائع June 3, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سینئر صوبائی وزیر اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لوڈ شیڈنگ کے نظام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں بھی کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں 16 ،16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

سائٹ کراچی میں تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوڈ شیڈنگ ’غیر آئینی‘ ہے، دنیا کے کسی قانون میں ایسا نہیں ہوتا کہ ایک شخص اگر بل جمع نہ کروائے تو پڑوسیوں کو بھی اس کی سزا دی جائے،کے الیکٹرک لائن لاسز دکھا کر پوری آبادی کی لوڈ شیڈنگ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی، یونیورسٹی روڈ کھدا ہوا ہے، شہریوں کو اس سے تکلیف کا سامنا ہے جس کا ہمیں احساس ہے، اس پروجیکٹ کی تکمیل میں کئی مسائل درپیش ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو یونیورسٹی روڈ سے بجلی کے پول ہٹانے کے لیے حکومت سندھ نے اربوں روپے جاری کیے، اس کے باوجود کے الیکٹرک انتطامیہ کی جانب سے تاخیر سامنے آئی، کے الیکٹرک انتظامیہ کہتی ہے کہ پول توہٹا دیں گے لیکن تاریں بیرون ملک سے منگوانی پڑیں گی، جس میں تاخیر کا سامنا ہے، اس حوالے وزیراعلیٰ سندھ نے خود بھی کے الیکٹرک حکام کو کام جلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ کراچی کے ہیوی ٹریفک کا حل ناردرن بائی پاس ہی ہے، ناردرن بائی پاس پر بہت تیزی سے جاری ہے، جلد شہریوں کو خوشخبری سنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لیاری ایکسرپس وے پربھی ہیوی ٹریف کو لے کر جار ہے ہیں، لیاری ایکسپریس وے پر رات 10 بجےسے صبح 7 بجے تک ہیوی ٹریفک کو جانے کی اجازت دی جائے گی ۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبہ گزشتہ کافی عرصے سے سائڈ لائن ہوگیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےوزیراعظم شہباز شریف کے پہلے دورہ کراچی کے دوران کے سی آر منصوبےکو سی پیک میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی، جسے انہوں نے منظور کیا اس کے باوجود کے سی آر کی جلد تکمیل کے حوالے سے کوئی بڑا دعوی نہیں کیا جا سکتا، اس منصوبے میں زمین اور انکروچمنٹ سمیت دیگر مسائل آڑے آرہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے شہر میں پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کے فورم نصوبے میں کافی تعطل آیا، کئی بار ڈیزائن بھی تبدیل ہوا ، منصوے کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، حب میں پانی کا ایک نیا پروجیکٹ شروع ہوا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے ، امید ہے اس پروجیکٹ سے شہر میں کسی حد تک پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نےمزید کہا کہ سندھ میں آنے والے سیلاب سے 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے ، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ساڑھے 8 لاکھ گھر بنا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے، ب قیہ گھروں کی تعمیرپر بھی کام جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025