کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

شائع June 4, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، شہر میں اتوار سے آنے والے زلزلوں کی تعداد 2 درجن کے قریب جاپہنچی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں قائد آباد، شاہ لطیف ٹاؤن اور بھینس کالونی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 اور مرکز ملیر کے مشرق میں 10 کلومیٹر دور 80 کلومیٹر زیر زمین تھا، کراچی میں اتوار سے اب تک تقریباً 22 جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کی رات کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے ابتدائی طور پر 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے، جن میں سے 78 سے زائد مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا، فرار ہونے کے دوران ایک قیدی ہلاک، جب کہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

قیدیوں کے فرار کا مقدمہ سپرنٹنڈنٹ جیل ذوالفقار پیرزادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،جس میں پولیس مقابلہ، اسلحہ چھیننے اور حراست سے فرار کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

بعد ازاں سندھ حکومت نے قیدیوں کے فرار کے باعث غفلت برتنے پرآئی جی جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹادیا تھا جبکہ سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو معطل کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025