• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C

سلیم شیخ کی بیٹی سلینا سلیم کی منگنی ہوگئی

شائع June 5, 2025
—انسٹاگرام
—انسٹاگرام

معروف اداکار سلیم شیخ کے گھر خوشیوں کی لہر دوڑ گئی کیونکہ ان کی بیٹی سلینا سلیم کی ’بات پکی‘ ہونے کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔

سلیم شیخ، جو ’سنہرے دن‘، ’پڑوسی‘ اور ’فیری ٹیل‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، اپنی اہلیہ نوشین سلیم کے ساتھ تین بیٹیوں سلینا، نشمیہ اور انمتا کے والد ہیں۔

حال ہی میں سلینا سلیم کی منگنی کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس خوشی کے موقع پر انمتا سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری پر بہن کی ’بات پکی‘ کی تصاویر شیئر کیں۔

تقریب میں سلینا نے ہلکے پیلے رنگ کا خوبصورت ریشمی لباس زیب تن کیا تھا، جس پر چاندی کی نفیس کڑھائی کی گئی تھی، جب کہ ان کے منگیتر ابراہیم نے سادہ سفید کرتا شلوار پہنا تھا۔

اس سے قبل سلیم شیخ کی بڑی بیٹی نشمیہ سلیم کی شادی سنان باجوا سے ہوچکی ہے۔

سلیم شیخ کی بیٹیوں کی خوشیوں میں ان کے مداح بھی شریک ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں بھرپور مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025