• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

کراچی: شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

شائع June 5, 2025 اپ ڈیٹ June 5, 2025 10:07pm
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

کمشنر کراچی نے ایک ہفتے کے لیے شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے 6 سے 13 جون تک شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 7جون سے ہوا کا زائد دباؤ اثرانداز ہوسکتا ہے اور یہ سسٹم 8 جون سے ملک کے بیشترحصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے اور عید کے دوسرے دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جن کی رفتار 35 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کیے جانے سے کراچی کے شہریوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے کیونکہ 7 تا 9 جون عیدالاضحیٰ کے ایام ہیں اور عید کے دنوں میں شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر کا رخ کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026