’جھاڑو‘ اختر تم خاموش رہو، جب بولتے ہو زہر اگلتے ہو، حنا رضوی کی جاوید اختر پر کڑی تنقید
اداکارہ و ماڈل حنا رضوی نے معروف بھارتی نغمہ نگار و لکھاری جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جھاڑو‘ اختر تم خاموش رہو، کیونکہ تم جب بھی بولتے ہو زہر ہی اگلتے ہو۔
جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری کے حوالے سے کہا تھا کہ بشریٰ انصاری مجھے خاموش رہنے کا کہتی ہیں، وہ کون ہوتی ہیں مجھے روکنے والی؟
جاوید اختر نے یہ بھی کہا تھا کہ محض مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں بھارت میں گھر نہیں ملتا اور اس کا ذمہ دار پاکستان ہے۔
ان کے مطابق وہ ہندو جو انہیں کرائے پر گھر نہیں دینا چاہتے، وہ سب تقسیم کے بعد پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت آئے تھے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو میں حنا رضوی نے جاوید اختر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو دیکھ رہی تھی جس میں بھارتی فنکار ’جھاڑو اختر‘، میرا مطلب ہے جاوید اختر کہہ رہے تھے کہ بشریٰ انصاری مجھے خاموش رہنے کا کہتی ہیں، وہ کون ہوتی ہیں مجھے روکنے والی؟‘
حنا رضوی نے مزید کہا کہ ’معاف کیجیے گا، کیا آپ جانتے ہیں کہ بشریٰ انصاری کون ہیں؟ وہ ایک لیجنڈری فنکارہ ہیں، جنہوں نے ہمارے دلوں پر راج کیا اور اپنی شاندار کامیڈی سے ہمیں ہنسایا، پاکستانی نہ صرف ان سے محبت کرتے ہیں بلکہ ان کا بے حد احترام بھی کرتے ہیں۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ ’جاوید اختر بشریٰ انصاری کے سامنے کچھ بھی نہیں ہیں اور ہاں، وہ بالکل درست کہتی ہیں، آپ کو خاموش رہنا چاہیے، کیونکہ آپ جب بھی بولتے ہیں، زہر ہی اگلتے ہیں۔‘
یاد رہے کہ بشریٰ انصاری نے جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیانات پر سخت ردِعمل دیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آپ اللہ پر یقین نہیں رکھتے اور پاکستان کے بارے میں برا بولتے ہیں، کم از کم نصیرالدین شاہ کی طرح خاموش تو رہیں۔












لائیو ٹی وی